ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مانسون ختم ہوتے ہی کوکن ریلوے ٹریک ڈبلنگ کا کام شروع ہوگا

مانسون ختم ہوتے ہی کوکن ریلوے ٹریک ڈبلنگ کا کام شروع ہوگا

Thu, 01 Sep 2016 03:23:36    S.O. News Service

کاروار 31/اگست (ایس او نیوز) کونکن ریلوے کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا کے بیان کے مطابق مغربی ساحلی علاقے کی سب سے اہم رابطہ اورآمد رفت کا ذریعہ کہلانے والی کونکن ریلوے لائن کی ڈبلنگ اور الیکٹری فکیشن کا کام مانسون کا موسم ختم ہوتے ہی شروع ہوگا۔اور آئندہ تین برسوں کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ فی الحا ل ممبئی کے روہا اور ویرا کے درمیان 46کلو میٹر کے فاصلہ پر ڈبلنگ کا کام انجام دینے کے لئے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔ برسات کا موسم ختم ہوتے ہی کام شروع کیا جائے گا۔اسی علاقے میں الیکٹری فکیشن کے لئے بھی ٹینڈر طلب کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔پوری کونکن ریلوے لائن کے اس دوہرے منصوبے میں ڈبلنگ کے لئے 300کروڑ اور الیکٹری فکیشن کے لئے 700تا800کروڑ روپوں کا تخمینہ لگا یا گیا ہے۔جس میں انٹرسٹ وغیرہ جوڑنے سے اخراجات کی اس رقم میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

 مسٹر گپتا نے بتایا کہ کونکن ریلوے کے راستے میں دوسری کسی بھی قسم کی ٹریفک کا نظام نہیں ہے اس لئے ٹرینوں کی آمد ورفت کے لئے پورا موقع موجود ہے۔ اس راستے میں گوا اور منگلورو میں بندرگاہیں موجود ہیں۔مہاراشٹر ا کے جائیگر اور کاروار کی بندرگاہوں کو مزید ترقی دینے کے بعد یہاں سے مال برداری (گوڈس ٹرانسپورٹ) کا کام بہت زیادہ بڑھ جائے گا۔اس طرح کونکن ریلوے کو زیادہ آمدنی کے مواقع حاصل ہونگے۔فی الحال کونکن لائن پر بہت ساری ٹرینیں دوڑ رہی ہیں۔ مگر مقامی ضرورتوں اور مطالبات کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔  


Share: